چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت نہیں ہوسکی تھی، اپیل آج اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر تھی لیکن چیف جسٹس عامر فاروق کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے آج سماعت نہیں ہو سکی تھی۔
ٹرائل کورٹ نے پی ٹی آئی وکلاء کی استدعا پر کل ساڑھے گیارہ بجے تک کیس کی سماعت ملتوی کی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت ہائیکورٹ کی کل کی کاز لسٹ میں شامل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ سے ٹرائل روکنے کی استدعا کر رکھی ہے۔



















