Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں دی گئی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فوری طور پر ایک ارب ڈالرز کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائے گی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے مطابق 1.8ارب ڈالر نومبر اور فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے، پاکستان کو طےشدہ پالیسیوں پرسختی سے کاربند رہنا ہوگا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 3 ارب ڈالر قرض پروگرام بیرونی ادائیگیوں میں توازن لائے گا، اس پروگرام کے تحت پاکستان کو اہداف پر لازمی عمل کرنا ہوگا، پاکستان کا بجٹ میں مقررہ اہداف پرعمل درآمد کرناضروری ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کو ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ بیسڈ کرنا ہوگا، پاکستان کو سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنےکی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ادارہ جاتی اور توانائی شعبے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں، پہلی قسط1.2 ارب ڈالر اور باقی رقم 2 اقساط میں جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں