دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد 114260 اور اخراج بھی 114260 ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، ہیڈ سیلمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آیا ہوا ہے۔
ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 62118 اور اخراج بھی 62118 ہے، سیلابی پانی سے قصور اور اوکاڑہ متعدد دیہات زیر آب آئے ہیں، انسانی جانوں کو بچانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی علاقوں سے لوگوں کا انخلا یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام ادارے یکجا ہو کر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، لوگوں کے جان و مال کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔



















