Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ فواد چوہدری نے بڑا سرپرائز دے دیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ فارمولا وفاق کے لئے ناقابلِ عمل ہے اور اٹھارویں ترمیم میں ترامیم لازمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹ میں اہم ترین اتفاق رائے کیا ہے، کمیٹی میں دونوں جماعتوں نے پاکستان میں ڈویژن کو صوبوں کا درجہ دینے کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے اس سے اہم انتظامی اصلاح کوئی نہیں، اگر آپ نے صوبے رکھنے ہیں تو ڈویژن کو Sub State بنا دیں اور صوبائی اسمبلیاں ڈویژن پر لے جائیں، این ایف سی ایوارڈ فارمولا وفاق کے لئے ناقابلِ عمل ہے اور اٹھارویں ترمیم میں ترامیم لازمی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے قرضوں پر ملک نہیں چلایا جا سکتا، بڑی انتظامی اور معاشی اصلاحات لازم ہیں، نون لیگ اور پیپلز پارٹی بھی اس پر اتفاق کریں۔

متعلقہ خبریں