چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی لارجر بینچ 21 جولائی کو پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کریگا۔
رجسٹرار آفس نے تمام درخواست گزاروں اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں کو عید الاضحیٰ کے بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔



















