Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی پنجاب کی نگران حکومت کے خلاف میدان میں آگئی

پیپلز پارٹی پنجاب نے سول سیکرٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کی مشاورت سے احتجاجی ملازمین کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری سے نگران پنجاب حکومت کے خلاف تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

انچارج پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور کا کہنا ہے کہ جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر بیورو چودھری ساجد کی قیادت میں وفد آج احتجاج میں شریک ہو گا، سرکاری ملازمین کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کی جائیگی، جو بھٹو اور بی بی شہید نے ملازمین کو دیا اسے کسی کو چھیننے نہیں دینگے۔

چودھری منظور کا کہنا ہے کہ مرکز نے پیپلز پارٹی، آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کے موقف کے باعث 35 فیصد اضافہ کیا، زیادہ وسائل کے باعث پنجاب کو تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کرنا چاہیے تھا، آج مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پیپلز لیبر بیورو اور پاکستان پیپلز پارٹی فتح تک احتجاجی ملازمین کیساتھ کھڑی رہیگی۔

متعلقہ خبریں