وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 بلین ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 9 ماہ میں تین ارب ڈالرز ملیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں 1.2 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں، باقی 1.8 بلین ڈالرز 9 ماہ میں ملیں گے، نومبر اور فروری کی اقساط ریویو کے بعد ملیں گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے واشنگٹن میں پروگرام کو منظورکر لیا ہے، ادارے کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعظم کا کردار اہم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی، الیکشن کے بعد نئی حکومت اپنے فیصلے کرے گی۔



















