چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے کہا ہے کہ دریائے سوات پر زیر تعمیر مہمند ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ڈائی ورشن سکیم سمیت تمام اہم سائٹس پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ہدف کے مطابق چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے کنٹریکٹرز اور پراجیکٹ ٹیم کو ہدایت کی کہ ڈائی ورشن سکیم مکمل کرنے کے لئے کام میں مزید تیزی لائی جائے اور مہمند ڈیم کی تکمیل کے دورانیہ میں کمی لائی جائے۔
چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے مزید کہا کہ مہمند ڈیم کی ڈائی ورشن سکیم مکمل ہونے پر آئندہ لو فلو سیزن میں دریائے سوات کا رُخ موڑدیا جائے گا، مہمند ڈیم کی تعمیراتی سائٹس کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سوات پر زیر تعمیر مہمند ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے، مہمند ڈیم کی تکمیل پر 1.29 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ 800 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، ڈیم کی بدولت 18 ہزار 237 ایکڑ نئی اراضی سیراب ہوگی، 1 لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین کو اضافی پانی بھی فراہم ہوگا، منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ سستی بجلی مہیا کرے گا، مہمند ڈیم سے پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا۔



















