Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھر کی بجلی منقطع ہونے پر علی امین گنڈاپور کا آڈیو پیغام جاری

پیسکو نے سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی جس پر انہوں نے آڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور نے اپنے اجاری کردہ پیغام میں کہا کہ میرے گھر کی بجلی غیرقانونی طور پرکاٹی گئی ہے کل کی تاریخ میں اپنے گھر کے دونوں میٹرز کابل جمع کرا چکا ہوں، میرا بندہ واپڈا آفس بل کی رسیدیں جمع کرانے گیا تو وہاں پولیس موجود تھی پولیس نے میرے بندے کو نامعلوم کیس میں اغوا کر لیا اور جیل میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد بھی میں نے دوبارہ واپڈا آفس میں رسیدیں جمع کرائیں تمام عملہ ابھی تک چھپا ہوا ہے اور بجلی فراہم نہیں کر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ صاف ظاہر ہے کے بل یا رسید کا مسئلہ تھا ہی نہیں عدالت کا آرڈر بھی آچکا کہ گھر کی غیر قانونی طریقے سے بجلی کاٹی گئی۔

پیسکو ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور 12 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، ان کی رہائش گاہ پرکینٹ اور سٹی فیڈر کے 2 کنکشن تھے۔

 واپڈا ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کینٹ فیڈر کے 4 لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے ہیں۔

متعلقہ خبریں