Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چشمہ 5 منصوبہ دو ممالک کے درمیان اہم سنگ میل ثابت ہو گا، یہ منصوبہ پاک چین باہمی تعلقات کا عکاس ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے منصوبے کو محفوظ قرار دیا ہے، افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائیگا، ایسے منصوبے کا افتتاح افواہیں پھیلانے والوں کو مؤثر جواب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ خبریں