Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ انتہائی اہم وکٹ گرگئی

انصاف لائرزفورم پنجاب کے نائب صدرعبدالمُناف خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں۔ لائرز فورم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےانصاف کے نام پرآئین وقانون کا کھلواڑ کیا۔

عبدالمناف خان نے کہا ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور ساتھ دینگے۔

عبدالعلیم خان نے لائرز فورم کے رہنماؤں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پرخیرمقدم کیا۔

 اس موقع پرصدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ذاتی نہیں ملکی مفاد عزیز ہے۔ ریاست بچانے کیلئےعملی میدان میں اترے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی وطن عزیزکو ہرحال میں مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کا انبار لگا ہوا ہے، اہل قیادت ہی ملک کومشکلات سے نکال سکتی ہے، وکلا برادری کا سیاست اورقومی معاملات میں ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے۔

 عبدالعلیم خان نے کہا کہ گمراہ کن پراپیگنڈاقومی اداروں اورملکی مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے، عوام بالخصوص یوتھ پر فتنےاورسازش کی سیاست کھل کر آشکار ہو چکی ہے، ریاست اور اداروں پر دہشتگردی اور حملے کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

متعلقہ خبریں