Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور فرانس کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے نام خط لکا جس میں صدر مملکت نے فرانس کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے فرانس کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں فرانس کے صدر کیلئے اچھی صحت اور مسرت، فرانس کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ نقطہ نظر اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فروری میں دستخط کیے گئے دوطرفہ تعاون کے روڈ میپ سے تجارت، عوامی رابطوں، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی جیسے شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کی متحرک قیادت میں ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے اعلیٰ سطح پر لے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں