نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے صوبائی وزیر عدنان جلیل کو ڈی نوٹی فائی کرنے کے لیے سمری دوبارہ بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے سمری پر دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو بھجوا دی۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ عدنان جلیل کو ڈی نوٹیفائی کر کے مشیر مطیع اللہ مروت کو نگران وزیر صنعت کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، آئین کے آرٹیکل 132 کے تحت وزیر کو ڈی نوٹی فائی کرنے کے اختیارات وزیر اعلیٰ کے پاس ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مطیع اللہ جان کو نگران وزیر بنانے کا حلف اٹھانے کے لیے وقت اور تاریخ مانگ لی۔



















