پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی خان محمد جمالی نے پارٹی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں خان محمد جمالی اور لسبیلہ کے اہم سیاسی شخصیت وڈیرہ حسن جاموٹ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آصف زرداری نے ایم این اے خان محمد جمالی اور وڈیرہ حسن جاموٹ کو پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ایم این اے جواد حسین پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔



















