ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔
اس حوالے سے ایڈوکیٹ جنرل جہانگیر جدون کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پرعہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔



















