آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان ایرانی سفارت خانہ کے مطابق ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی خصوصی بات چیت کی۔



















