پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی پارٹی کے قیام کے لئے مشاورت کا پہلا راونڈ مکمل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی اسلام آباد میں کئی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور سابق اراکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں و مشاورت کا دوسرا راونڈ پشاور میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک خودنئی سیاسی جماعت کی قیادت کریں گے تاہم ہم خیال سیاسی رہنماوں سے رابطے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ و سابق صوبائی صدر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کردیا تھا۔



















