Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی سویڈن میں توریت اورانجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کی مذمت

پاکستان نے سویڈن میں توریت اورانجیل کی بےحرمتی کی اجازت دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں سویڈن میں توریت اورانجیل کی بےحرمتی کی اجازت دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اظہاررائے کی آڑ میں مذہبی نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب،مقدس ہستیوں اورکتابوں کے احترام کا حکم دیتا ہے اورپاکستان نے ہمیشہ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے احترام پر زوردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ تمام ممالک مل کر مذہبی نفرت پھیلانے والے اقدامات کی مذمت کریں اور لوگوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے اقدامات روکے جائیں۔

متعلقہ خبریں