Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیروزوالہ؛ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاںبحق

 فیروزوالہ میں موٹر سائیکل اور لوڈر ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاںبحق ہوگئے اور 1 شخص زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ فیروزوالہ میں لاہور روڈ نزد موٹروے کوٹ عبدالمالک پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور لوڈر ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا جس کے باعث 2 افراد جاںبحق ہوگئے ہیں اور 1 شخص زخمی ہوا ہے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑی روانہ کی اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمی شخص بابر ولد ارشد 28 سال کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ہسپتال شفٹ کر دیا۔

لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت تجمل اور محسن کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر 20 اور 30 سال ہے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ خبریں