گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں 300 سستے تندور لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں 300 تندور بنانے کا اعلان کرتا ہوں جہاں 2 روپے میں روٹی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ اور ہم مل کر انقلاب لا سکتے ہیں،ایک لاکھ راشن کے پیکٹس بے روزگاروں میں تقسیم کریں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی میں سفید پوش لوگ بہت پریشان ہیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں اس وقت آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔



















