Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لندن میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی پاک فوج کے حق میں ریلی

لندن میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج اور شہدائے پاک فوج  کے حق میں ریلی نکالی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں لندن کے نواحی شہر ریڈنگ میں شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

مقامی کمیونٹی رہنماؤں نے ریلی کی قیادت کی جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین  نے شرکت کی اور  پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلی میں شریک افراد کی گاڑیوں پر سبز ہلالی پرچم آویزاں تھے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کی خدمتوں و قربانیوں کو سراہتے ہوئے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا پیغام  دیا۔

ریلی کے شرکاء نے 9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں