Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کا انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کے لئے اہم قدم

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ن لیگ کے قائد نواز شریف نے ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کے لئے اہم قدم اٹھالیا۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت پر انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل لیگی امیدواروں کے حلقوں میں خفیہ سروے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممکنہ اُمیدواروں کی اپنے اپنے حلقوں میں موجودہ ساکھ کے حوالے سے سروے کی بنیاد پر رپورٹیں تیار کی جائیں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کتنے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں لیگی امیدواروں کو بظاہر برتری حاصل ہے اور کتنی نشستیں حاصل ہوسکیں گی، اس بارے بھی رپورٹ مرتب ہو گی اور جن امیدواروں کی اپنے حلقوں میں ساکھ اچھی نہیں ہوگی ان کی جگہ متبادل امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ دو ہفتوں میں سروے مکمل کر کے پنجاب کی قیادت کے حوالے کیا جائے گا، پنجاب کی قیادت سروے کے نتائج پر مشتمل رپورٹ اپنی سفارشات کے ساتھ اعلیٰ لیگی قیادت کو جمع کروائے گی اور اس سروے کی بنیاد پر ہی دیگر جماعتوں
سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں