فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ استحکام پاکستان پارٹی نیشنل پارٹی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کی نئی پارٹی کے قیام پر ردعمل دیتے ہوئے استحکام پاکسان کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی سیاست میں ایک اور پارٹی کا وجود میں آنا خوش آٸند ہے، پرویز خثک کا پی ٹی آٸی پاریلینٹیرین بنانے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے بھی ہماری ہی تقلید کی ہے، ان کی سیاست میں نٸے انداز سے انٹری نے کے پی کی سیاست کو نیا رخ دے دیا ہے۔
سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پشاور میں پی ٹی آٸی کا قلعہ ریت کی دیوار ثابت ہوا، اب اس مسمار قلعے سے نٸی دیواریں اثھاٸی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی کے قیام نے عمران خان کی سیاسی خوش فہمی دور کر دی، عمران خان کے گھر کے چراغ نے ہی اس کا سیاسی گھر جلا دیا
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو اب تو اپنی غلطیوں کا اعتراف کر لینا چاہیے، عمران خان کے پاس توبہ کے سوا کوٸی راستہ نہیں بچا۔
ان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں، سیاسی استحکام کیلئے ہر کسی کو برابر سیاسی حق ملنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمن پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا، پی ٹی آئی کے فیصلے بشریٰ بی بی کی جگہ پارٹی اراکین کرتے تو حالات یہ نہ ہوتے۔
سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نیشنل پارٹی ہے، پورے ملک میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔
پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے “پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز” کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت پشاور کے قریب چمکنی میں اجلاس کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے قیام پر اتفاق ہوا۔
پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکانِ اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا تاہم سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی سیاسی گہماگہمی؛ پرویز خٹک بڑا اعلان کرنے کیلئے تیار
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ اور شوکت علی نئی پارٹی کا حصہ ہیں تاہم ارکانِ اسمبلی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کی تھیں۔
اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کی وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔



















