Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ برقرار

کراچی میں اسٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی وارداتوں کا سلسل برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لانڈھی 89 نمبر مارکٹ کے قریب پولیس اہلکار وقاص کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ملزمان پولیس اہلکار وقاص سے 25 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار وقاص ایس ایس پی ساوتھ آفس میں تعینات ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں