Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم سب نے متفقہ فیصلہ کیا کہ مل کر نئی پارٹی کی بنیاد رکھیں گے، ہماری پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز ہوگا اور وہ اپنے منشور اور جھنڈے کے رنگ کا بھی جلد اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہم نے صحت کارڈ کا اجرا کیا، ہم سب پاکستان کےساتھ ہیں ، ہم پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا، ہم سب پاکستان کے ساتھ ہیں اور ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں