Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے ملک میں جاری پن بجلی کے اور کم لاگت توانائی پیدا کرنے والے منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو بشمول داسو، دیامیر بھاشا، مہمند ڈیم، تمام میگا پراجیسکٹس پر تعمیراتی کام کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملک کے آبی ذخائر پر حالیہ بارشوں کے اثرات کے متعلق بھی بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں