سراج الحق نے کہا ہے کہ سود کے مکمل خاتمے تک جہاد جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےا پنے ایک بیان میں کہا کہ سود کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، سود معاشی برائیوں کی جڑ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ظالمانہ اور کرپشن زدہ نظام قائم ہے، خیبرپختونخوا میں جب ہمیں موقع ملا تھا تو سودی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ سود کے خلاف قانونی جنگ جیتی ہے، حکومت نے اگر سودی نظام ختم نہیں کی تو ان کے خلاف جنگ کا اعلان کرتا ہوں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جب چوروں کے ہاتھوں میں حکومت ہوگا تو چوری کیسے ختم ہوگی، سود کے مکمل خاتمے تک جہاد جاری رہے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے سودی نظام کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا لیکن ختم نہیں کیا جبکہ پی ڈی ایم کی حکومت مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں میں ہے لیکن مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے بھی شرح سود بڑھتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں مہنگائی کے خلاف بلاول اور مولانا فضل الرحمان احتجاج کیا کرتے تھے،آج پی ٹی آئی کی حکومت سے زیادہ مہنگائی ہے لیکن سب چپ ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکمران کا ایجنڈا مغرب کا ایجنڈا ہے، پندرہ مہینے میں صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہو گئے، اگر موقع ملا تو ملک سے سودی نظام ختم کرینگے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے کہتا ہوں پندرہ بیس دنوں میں سودی نظام ختم کریں، صعنتی قرضے جو سود کے بنیاد پر لیے ہیں وہ بھی ختم کریں۔



















