Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر کامیابی کی ضمانت ہوگا، نیئر بخاری

نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر کامیابی کی ضمانت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات چویدری آصف گجر کی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں نیئر بخاری نے آصف گجر کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ ہر ضلح سے قد آور شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خواہشمند ہیں، آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں خوشخبریاں ملیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمہوری پارلیمانی نظام کا تسلسل پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور خدمات  کا ثمر ہے، ملک کیلئے پیپلز پارٹی کی آئینی قومی خدمات ہیں پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر ہے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں جمہوری حکومت کے قیام اور کشمیر کی تعمیر و  ترقی  کیلئے گران قدر خدمات ہیں۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر کامیابی کی ضمانت ہوگا، ملک بھر کی طرح جیالے امیدوار آزاد کشمیر میں بھی فتح یاب ہونگے۔

متعلقہ خبریں