Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما طارق فضل چوہدری کا جوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیونتھ ایونیو پر ن لیگ کے رہنما طاری فضل چوہدری کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی تھی جبکہ گاڑی میں طارق فضل چوہدری کے بیٹے کا دوست بھی موجود تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے شدید زخمی کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی میت ان کی رہائش گاہ چک شہزاد پہنچا دی گئی ہے تاہم انکی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ن لیگ سیکریڑیٹ پارک روڈ چھٹہ بختاور میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں طارق فضل چوہدری اور اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ اللہ طارق فضل چوہدری اوران کے اہلخانہ کو جوان بیٹے کی وفات پر صبر و جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں