Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ کو بڑا دھچکا؛ آصف زرداری نے پی ایم ایل این کی اہم وکٹیں گرا دیں

سابق صدر آصف علی زرداری نے عام انتخابات سے قبل پی ایم ایل این کی اہم وکٹیں گرا دیں۔

 تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پی پی پی رہنما نیئربخاری کی قیادت میں ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدررانا ارتضیٰ اور فیصل آباد سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیّد محمد علی شاہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا ارسلان جاوید نے پارٹی کو الوداع کہہ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

اس کے علاوہ ہری پور سے سابق آزاد امیدوار ذوالفقارقریشی اور ہری پور سے تعلق رکھنے والے علی جواد بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

متعلقہ خبریں