سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ فنانس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے اپنے ہی ملازمین کے لئے 1 ارب 3 کروڑ کے الاؤنس کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ملازمین قومی خزانے کو مزید 3 ارب روپے سے زائد کا ٹیکا لگانے کے لیے تیار ہیں، سینیٹ ملازمین کو اعزازیوں کی مد میں 1 ارب اور 3 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے جبکہ 5 اعزازیوں کے علاوہ 3 بجٹ الاؤنس بھی ملیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی پہلے ہی ملازمین کے لئے ڈھائی ارب کے الاؤنسز کی منظوری دے چکی ہے جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ملازمین مل کر قومی خزانے کو ساڑھے 3 ارب روپے کا ٹیکہ لگائیں گے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ ملازمین صرف الاونسز نہیں دوسرے محکموں کے ملازمین سے تنخواہیں بھی 60 فیصد زائد وصول کر رہے ہیں۔



















