Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان پر قانونی کارروائی کا امکان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو قانونی مسائل کے خدشات لاحق ہو گئے، پہلے پارٹی کے نام پر اعتراض اب پارٹی کے انتخابی نشان پر قانونی کارروائی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف مرحوم کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کا انتخابی نشان عقاب ہے، آئین و قانون کے مطابق الیکشن کمیشن جس جماعت کو انتخابی نشان الاٹ کرتا ہے دوسری جماعت وہ نشان استعمال نہیں کر سکتی۔

الیکشن کمیشن نے 2018 کی جاری کردہ فہرست کے مطابق عقاب کا نشانہ آل پاکستان مسلم لیگ کو الاٹ کر رکھا ہے، آل پاکستان مسلم لیگ عقاب کے نشان کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے بھی عقاب کے نشان کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے قانونی کارروائی کے لیے ماہرین سے مشاورت شروع کر دی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی نام رکھنے پر پہلے ہی یہ معاملہ عدالت میں جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے درخواستیں وصول کرلی ہیں جن پر چند روز میں آئینی طریقہ کار کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں