استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا دستاویزی عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عامرکیانی، عون چوہدری اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پارٹی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرائیں گے۔
دائرکی جانے والی درخواست میں جہانگیر خان ترین کو پارٹی چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ صدر عبدالعلیم خان کا ڈیکلریشن ہے۔
اس کے علاوہ درخواست کے ساتھ انتخابی نشان کے لیے بھی الیکشن کمیشن کو استدعا کی جائے گی۔



















