پاکستان اور چین نے انوسٹمینٹ فریم ورک معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی جامع ساحلی ترقیاتی زون منصوبے میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی، پاکستان اور چین نے انوسٹمینٹ فریم ورک معاہدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ وفاقی کابینہ نے بھی معاہدہ کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اورچائنہ بورڈ اینڈ برج کارپوریشن میں معاہدے پر دستخط ہوں گے۔
معاہدے کے مسودے پر سرمایہ کاری بورڈ، وزارت خزانہ، قانون، موسمیاتی تبدیلی کی رائے لی گئی، وزارت منصوبہ بندی، خارجہ، ایف بی آر، اقتصادی امور ڈویژن سے بھی رائے لی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ حکومت سے بھی رجوع کیا گیا مگر جواب نہیں آیا۔
کراچی کوسٹل کمپرہنسیو ڈویلپمنٹ زون پراجیکٹ پر 3.1 ارب ڈالرز لاگت کا تخمینہ ہے۔



















