سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے میدان میں اترے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سید ذوالفقار علی شاہ کی سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اور جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ سید ذوالفقار علی شاہ کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں، استحکام پاکستان پارٹی ملک کے بہترین مفاد کے لئے کام کررہی ہے، ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے عملی میدان میں اترے ہیں۔



















