Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتیوں اور جعلی پینشن کو ختم کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتیوں، دہری نوکری اور جعلی پینشن کو ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات اور خزانہ سے متعلق اجلاس ہوا۔

دوران اجلاس وزیر بلدیات ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ جعلی بھرتیوں، پینشن اور ڈبل نوکریوں کے خاتمے پر کام ہورہا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز اپنے ملازمین کی بجٹ پاس کرتی ہے، بجٹ میں ملازمین کی تنخواہ، پینشن اور ترقیاتی کام شامل ہوتے ہیں، اگر تنخواہ سب کو نہیں مل رہی تو ملازمین کی تعداد زیادہ ظاہر کی جارہی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ لوکل باڈیز کے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی، ہر ملازم کو تنخواہ ملنی چاہیے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اب ٹاؤنز بنائے گئے ہیں جس میں ملازمین ٹرانسفر ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتیاں، ڈبل نوکری، جعلی پینشن کے ملازمین کو ختم کرنا ہے، مقامی حکومتوں کے فنڈز میں اضافہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں