Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جاری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

جاری کردہ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنا ہوگی، پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت اسٹیٹ بنک سے نیا قرض نہیں لے گی، ایف بی آر میں ٹیکس ریفنڈ کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے، پاور سیکٹر کے بقایاجات کو کلیئر کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح  25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 29.6 فیصد رہی جبکہ مالی سال 2022 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.1 فیصد تھی اور مالی سال 2023 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد رہی جبکہ مالی سال 2022 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پست شرح نمو کا شکار رہے گی، پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح محض 2.5 فیصد ہوسکتی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مالیاتی خسارہ معیشت کا 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان کی معیشت میں قرضوں کا حجم 74.9 فیصد رہے گا، حکومت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8.9 ارب ڈالر رہیں گے۔

متعلقہ خبریں