وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر سے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مدد پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں کی باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی اور امارات میں پاکستانی مزدوروں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔



















