Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دریائے سندھ میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

اٹک خورد دریائے سندھ میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں پکنک منانے کے لئے آنے والے بدقسمت خاندان ہے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق معصوم بچی پاؤں پھسلنے سے پانی میں گرکرڈوب گئی جس کو بچانے کے لئے باپ بیٹا دونوں نے چھلانگ لگادی لیکن پانی کی تیزموجیں تینوں کی زندگیاں نگل گئی۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے مقامی افراد سے مل کر تینوں  38 سالہ یاسر نواز، بیٹا 9 سالہ عاصم نواز اور بھتیجی 9 سالہ عیشال فاطمہ کی لاشیں نکال کر تحصیل ہسپتال حضرومنتقل کردی ہیں۔

 خاندان کا تعلق اٹک کی تحصیل حضرو کے گاؤں جتیال سے ہے۔

متعلقہ خبریں