وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل، نگران حکومت کی تشکیل اور عام انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے معاملات سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، آئندہ ہفتے کے دوران پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا امکان ہے۔
ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔



















