Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعلیٰ سندھ کون ہوگا؟ ایم کیو ایم پاکستان نے نام شارٹ لسٹ کر لیا

ایم کیو ایم پاکستان نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے نام شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی خالد مقبول صدیقی کی سربرائی میں ایم کیو ایم کا رات گئے اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لئے نام شارٹ لسٹ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے آج ہونے والی ملاقات سے متعلق مختلف امور پر بھی مشاورت ہوئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے بند سیاسی دفاتر کی بحالی و دیگر  مطالبات سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے مشاورتی اجلاس میں شعیب صدیقی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا، ایم کیو ایم پاکستان نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے شعیب صدیقی کا نام دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب صدیقی اچھی شہرت کے حامل سابق کمشنر کراچی اور دیگر اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔

اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار اور گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت آج وزیراعظم سے ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے شعیب صدیقی کا نام دے گی۔

وزیر اعظم پاکستان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات 12 بجے اسلام آباد میں ہو گی جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹسوری، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔

سندھ اسمبلی کب تحلیل ہوگی؟

دوسری جانب سندھ اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سندھ اسمبلی کو 7 یا 8 اگست کو تحلیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارٹی قیادت سے مشاورت کرلی ہے، اراکین سندھ کابینہ کو 6 اگست تک افتتاحی تقاریب مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے اراکین سندھ کابینہ اور اسمبلی انتظامیہ کو بتا دیا ہے کہ  سندھ اسمبلی سات یا آٹھ اگست کو تحلیل کی جائی گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی تحلیل ہونے سے دو دن قبل سندھ کابینہ کے میمبرز کی الوداعی تقریب منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں