Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کیلئے اب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے اب تک  کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں مقررہ وقت سے ایک یا دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ’گڈ ٹوسی‘ والے رویے سے خدشہ ہے، نواز شریف سے ہوئی زیادتی کی تلافی ضروری ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ حامد خان نے کہا تھا فیصلہ ہوچکا تھا، عدالت کے ذریعے سنایا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں اسمبلیوں کی تحلیل، نگران حکومت کی تشکیل اور عام انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ حکمران اتحاد میں شامل دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے معاملات سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کے دوران پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں