نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس 2023 نے پاکستان کو بھارت سمیت کئی ممالک سے بہتر ملک قرار دے دیا۔
نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس کے مطابق جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان نے بھارت، ایران سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان کا نمبر 19 ہے۔
سیکیورٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے جوہری مواد کی حفاظت میں مزید تین پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسکور 49 پر پہنچ گیا ہے، بھارت کے جوہری مواد کی حفاظت کے پوائنٹس کا اسکور بدستور 40 ہے۔
جوہری سہولیات کی حفاظت میں بھی پاکستان نے بھارت، ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ، مصر سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سیکیورٹی انڈیکس میں بتایا گیا کہ جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان روس اور اسرائیل کے ساتھ 32 نمبر پر ہے، پاکستان کا اسکور 61 جبکہ بھارت کا 52 ہے۔
نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس 2023 جاری
پاکستان بھارت سمیت کئی ممالک سے بہتر قرار
براہ راست دیکھیں:https://t.co/MgE3ZsZCCc#BOLNews #Nuclear pic.twitter.com/LWJI8klYWn— BOL Network (@BOLNETWORK) July 19, 2023



















