Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس کے دوران نیول چیف نے گورنر سندھ کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

گورنر سندھ نے اس دوران بحری امور میں ترقی اور عالمی امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں