گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی چوہدری محمد ذکاء اشرف کی ملاقات ہوئی جس میں کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں گورنر پنجاب نے چوہدری محمد ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ امید ہے آپ کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔
دوسری جانب چوہدری محمد ِذکاء اشرف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات بہتر طریقے سے چلانے کے عزم کا اظہار کی اور گورنر پنجاب کو ایشیا کپ کے بارے میں بھی بریف کیا۔
ذکاء اشرف نے کہا کہ 2008 کے بعد 15 سال بعد ایشیا کپ دوبارہ پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے، ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔
آخر میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے۔



















