Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر ایک حقیقت تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا، عثمان ڈار

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سائفر ایک حقیقت تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس کو جھٹلانے کیلئے کسی شخص کے اغواء، تشدد اور زور زبردستی سے لئے گئے اعترافی بیان کی بس اتنی ہی حیثیت اور اوقات ہے، جتنی اس امپورٹڈ حکومت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سائفر ایک حقیقت تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا، خان کل بھی کھڑا تھا آج بھی ڈٹ کر کھڑا ہے، نواز شریف کی طرح ڈیل کر کے ملک سے بھاگے گا نہیں۔ انشااللہ

متعلقہ خبریں