Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات ‎

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ینگ ییکی کی سربراہی میں ان کے وفد کی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔

‎جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں پائیدار ترقی کے فروغ میں اے ڈی بی کے قابل قدر کردار کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے وفد کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اور کوآئی ایم ایف کے ساتھ طے پانےوالے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بارے میں بھی بتایا۔

اسحاق ڈار نے ملکی محصولات کوبڑھانے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات میں حکومتی ترجیحات پرتبادلہ خیال کیا۔ ‏

ملاقات میں اے ڈی بی فنڈزسے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخزانہ نے تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کوبروقت پورا کرنے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ مکمل کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹرینگ ینگ ییکی نے ملکی اقتصادی ترقی کے لیے حکومتی اصلاحات اورپالیسیوں کوسراہا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پانے سے پاکستان کی معیشت میں ہونے والی مثبت پیش رفت ‏پر مبارکباد پیش کی، آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی شاندارکارکردگی، پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، روپے کی قدرمیں ‏استحکام آیا۔

اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹرینگ نے پاکستان میں غذائی تحفظ اورسیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے تعاون کا اعلان ‏کیا۔

وفد نے اے ڈی بی کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے پیش رفت پر وزیر خزانہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متعدد شعبوں میں پاکستان کی مسلسل اورغیرمتزلزل حمایت اورتعاون پراے ڈی بی ‏‎ ‎انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔‏

متعلقہ خبریں