Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت نے بڑی تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ ایاز شوکت کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جہانگیر خان جدون کا ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے 14 جولائی سے نافذ العمل استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے۔

صدر مملکت نے تعیناتی اور استعفے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور ایڈووکیٹ جنرل ( سروس کے شرائط و ضوابط) آرڈر 2015 کے آرٹیکلز 2,3 اور 6 کے تحت دی ہے۔

متعلقہ خبریں