Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان کے لیے بڑے فیصلے کرلیے گئے

پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان کے لیے بڑے فیصلے کر لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں عاشورہ محرم تک فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کابینہ کمیٹی پنجاب کے مطابق حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر رینجرز اور فوج تعینات ہوگی۔

پنجاب بھر میں نویں اور دسویں محرم کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو نظر بند رکھا جائے گا۔

ذرائع کابینہ کمیٹی نے بتایا کہ اشتعال انگیزی مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ خبریں