میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات ہوئی جس میں تمام اراکین اسمبلی کی جانب سے میئر کراچی کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
مرتضی وہاب نے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے ایم کیو ایم کو ساتھ ملکر کام کرنے کی دعوت دی۔
ملاقات میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر اس شہر کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ، عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
اس موقع پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور ضلع جنوبی کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی بھی موجود تھے جبکہ ایم کیو ایم وفد میں پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی ،صداقت حسین ،عدیل شہزاد ، ہاشم رضا جیلانی و دیگر شامل تھے۔



















